"بگ باس11" کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے

ممبئی: معروف ریالٹی شو "بگ باس11" کے آج کا بہت چرچے ہورہے ہیں۔ 
کچھ روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ سلمان خان نے   "بگ باس11"  کے پرومو  شن کی تیاری شروع کر دی ہے اور شو ستمبر سے چھوٹے پردے کی زینت بنے گا۔
مگر  نمائند گان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال شو میں موجود عام افراد (خواتین اور مرد )  کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا ۔ پچھلے سال عام افراد کو  ہفتہ وار  25000 روپے دیئے جاتے تھے۔لیکن اس سال ان  کو پرائز منی کے علاوہ کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا تاہم اس اعلان کے بعد عام افراد  کا کہنا ہے کہ وہ "بگ باس11" میں انٹری کےلیے پر جوش ہیں اوران کو معاوضہ سے کوئی سروکارنہیں ہے۔
واضح رہے کہ شا ہ رخ خا ن عنقریب نیا پروگرام "ٹی ای ڈی ٹاکس نئی سوچ "کرتے نظر آئیں گے جبکہ سلمان " خان بگ باس 11 " میں جلوہ گر ہونگیں گے۔
تاہم دونوں اداکاروں نے اس مقابلے کو بہت مثبت لیا ہے اور دونوں اداکار چھوٹے پر دے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔