قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے دوران قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 اگست سے 28 اگست کے درمیان کھیلی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں ایک روزہ میچ ویلنگٹن میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز ویلنگٹن میں 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ دیگر دو میچز 25 اور 28 جنوری کو بالترتیب آکلینڈ اور ماؤنٹ ماؤنگانی میں کھیلے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں