افریقی ملک جبوتی میں چین نے پہلا فوجی اڈہ قائم کر دیا

افریقی ملک جبوتی میں چین نے پہلا فوجی اڈہ قائم کر دیا

بیجنگ:چین نے ہارن آف افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا پہلا باضابطہ فوجی اڈہ قائم کر دیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز ایک پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

چین نے جبوتی میں ایک معاہدے کے تحت گذشتہ سال لاجسٹک فوجی بیس کی تعمیر شروع کی تھی، جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے اوراسکا باقاعدہ افتتاح پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔تقریب میں 300 افراد نے شرکت کی جس میں جبوتی کے وزیر دفاع اور چین کی بحریہ کے کمانڈر تیان زہانگ شامل تھے۔

جبوتی کا اڈہ چین کا پہلا غیر ملکی بحری اڈہ ہے جس کو چین نے اپنی فوج کا لاجسٹک بیس قرار دیا ہے۔جبوتی بحیرہ احمر میں داخل ہونے کا جنوبی راستہ ہے جہاں سے سوئز کینال تک رسائی بہت آسان ہے۔جبوتی میں امریکا ،جاپان اور فرانس کے بھی فوجی اڈے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں