لاہور میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کا خدشہ ،سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کا خدشہ ،سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور:  دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سرچ آپریشن شمالی چھائونی، شاہدرہ، مناواں، قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں، مسلم ٹاون، اچھرہ، اقبال ٹاون، ہربنس پورہ، گارڈن ٹان، شادباغ، ساندہ، ٹاؤن شپ، باٹاپور اور شیراکوٹ کے علاقوں میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، ہوٹلوں اور ہاسٹلوں کی چیکنگ جبکہ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 24 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں