انوشکا شرمانے رنبیر کپور کے خلاف انوکھی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

انوشکا شرمانے رنبیر کپور کے خلاف انوکھی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

ممبئی: معروف اداکارہ انوشکا شرما آج کل اپنی آنے والی فلم "جب ہیری میٹ سجل" کی پروموشن میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے نام سے متعلق  پو چھے گئے سوالات سے  تنگ آگئی ہیں۔
انوشکا شرما کا کہناہے کہ  ان سے ہر دفعہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا نام 1989 کی مشہور فلم "وین ہیری میٹ سیلی"سے ملتا جلتا کیوں رکھا ہے وہ اس سوال کا جواب دے دے کر تھک گئی ہیں۔
 جبکہ فلم کا نام رکھنے کا مشورہ رنبیر کپور نے دیا تھا اور وہ اب ان سوالوں کا جواب دینے کے لیے  رنبیر کپور کے خلاف مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاکہ چاہنے والوں کو فلم کا ایسا نام رکھنے کے بارے میں پتہ چل سکے۔

واضح رہے  گزشتہ روز  تھکا دینے والے فلمی پروموشن کے شیڈول کے باعث  وہ شاہ رخ خان کے ساتھ مشہور شو " سارے گا ما پا لٹل چیمس"کا حصہ نہیں بن پائیں۔