ن لیگ والوں کو شہباز شریف کے ضمنی الیکشن ہارنے کا ڈر ہے، نعیم الحق

ن لیگ والوں کو شہباز شریف کے ضمنی الیکشن ہارنے کا ڈر ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا بھر سے لاکھوں غیر ملکی تحریک انصاف کو فنڈ بھیجتے ہیں لیکن ن لیگ کے وکلا کو سچ نظر نہیں آ رہا وہ صرف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کل بھی ایک واقعہ ہوا ہے کیونکہ مخالفین عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا نواز شریف اب تک 30 سالہ اقتدار کے نشے میں ہیں اور کٹھ پتلی وزیراعظم ہر بات کے لیے نواز شریف سے پوچھ رہے ہیں۔ یہ لوگوں کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور ماضی میں بھی یہی کام کیا گیا ہے اور ان کی سیاست کا مقصد نفرت پھیلانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سب نے دیکھا نواز شریف نے قوم سے جھوٹ بولا اور پکڑے گئے۔ اب ن لیگ والوں کو شہباز شریف کے ضمنی الیکشن ہارنے کا ڈر ہے کیونکہ یہ سمجھتے ہیں پنجاب سے شہباز شریف ہٹ گیا تو پنجاب سے اثر و رسوخ ختم ہو جائیگا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں