عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 99 کے تحت کاروائی کی جائے اور انہیں نااہل کیا جائے جبکہ حلقہ این اے 56 کی نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.