رومان رئیس نے ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کو قبل ازوقت قرار دے دیا

رومان رئیس نے ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کو قبل ازوقت قرار دے دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹر رومان رئیس نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کو قبل ازوقت قرار دیا۔ انکا کہنا ہے کہ نظریں فی الحال محدود فارمیٹ کی کرکٹ پر مرکوز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے کا نقصان انہیں ہوا.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے زیراہتمام شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے بعد قومی کرکٹر رمان رئیس کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں خامیاں دورکرنے کا موقع مل رہا ہے، تمام تر توجہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مستقل جگہ بنانے پر ہے، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ابھی امیچور ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم بہترین بولر اور کوچ ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھا،ٹیم ملتان جوائن کرنے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں،تاہم وسیم اکرم کےاسلام آباد چھوڑنے کا نقصان انہیں اٹھانا پڑے گا۔رومان رئیس کےمطابق دورہ سری لنکا میں ابھی وقت ہے، عمدہ کارکردگی کیلئے دورہ سے قبل فٹنس اور خامیوں پر کام کررہے ہیں۔