خورشید شاہ کا عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

خورشید شاہ کا عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو چھوڑ نے والی خاتون رہنما عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی،معاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے،  اس کی تحقیقات ضروری ہیں، ٗاجنبی شخص نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکھنے کا نوٹس نہ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ اجنبی شخص نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکھنے کا نوٹس نہ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا، ایسے رویوں سے بادشاہت نظر آتی ہے کیونکہ نواز شریف اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔

انہوں نے کہا  کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہم کبھی تصویر ساتھ نہیں لائے جبکہ یوسف رضا گیلانی دور میں بھی ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصویر قومی اسمبلی میں نہیں لہرائی، اس عمل سے جمہوری سسٹم کو نقصان ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی لہذا حقیقت کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، اسی ڈر سے خواتین گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔

انہوں نے کہا  کہ اوگرا  کی تجویز  پر قیمتوں میں کمی نہ کرنا افسوس ناک ہے،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،قیمتیں برقرار نہ رکھ کر  ٹیکسز  میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹیکس بڑھانے سے 8 ارب ماہانہ خزانے میں آئیں گے، حکومت  امیر  اور غریب سب کو  ایک ساتھ لوٹ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں