افغانستان میں مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ ٗ 30شہید

افغانستان میں مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ ٗ 30شہید

کابل : افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردوں کی طرف سے شرمناک حملہ میں 30افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرات کی جوادیہ مسجد میں شہری نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔ حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد دو حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے اور خود کو اڑا لیا۔

ہرات میں گزشتہ ایک سال سے مسجد میں خودکش حملے ہو رہے ہیں جن کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔