نوازشریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

 نوازشریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مری :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ  نئی کابینہ کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا۔ کسے کونسی وزارت ملے گی اس پر مشاورت جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ چودھری نثار کابینہ میں شامل ہوں گے یا نہیں اس پر بھی جلد ان کی مرضی سے فیصلہ ہو گا۔اگلے ایک دو دن میں کابینہ حلف اٹھا لے گی۔

مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرزعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہے کہ وزیراعظم تو بدل سکتا ہے لیکن ترقیاتی پالیسیاں وہی رہیں گی۔سی پیک سمیت تمام منصوبوں پر پوری رفتار سے کام ہوتا رہے گا۔نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جاری منصوبوں کو مزید تیزی سے مکمل کیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ن لیگ این اے 120 میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹ سے کامیابی حاصل کر گی ،نئی کابینہ کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ4دنوں میں کامیابی کے ساتھ جمہوری عمل مکمل ہونے اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انشاءاللہ حلقہ این اے120میں بھی فتح مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کے اعلان اور حلف برداری کے بعد ہی لاہور جائیں گے۔