مہنگائی کی شرح 20 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

مہنگائی کی شرح 20 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی: مہنگائی کی شرح 20 ماہ   کی کم ترین سطح   کو   چھو   گئی۔

ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق،   جولائی میں مہنگائی  کی شرح  20 ماہ   کی کم ترین سطح 2 اعشاریہ 91 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران مختلف اشیا کی قیمتیں 4 اعشاریہ 12 فیصد کے حساب سے بڑھی تھیں، دوسری جانب جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی کی رفتار  کم رہی،  جون 2017 میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 18-2017 میں مہنگائی کی شرح کا ہدف ساڑھے 4سے ساڑھے 5 فیصد رکھا ہے ۔ماہر معاشیات کے مطابق رواں برس بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور اجناس کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی کا خدشہ نہیں، اس لئے مستقبل قریب میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا بھی امکان نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں