عائشہ گلالئی کامعاملہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے:مریم اورنگزیب

عائشہ گلالئی کامعاملہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ریلو کٹاوہ ہے جو 4سال میں 4پارٹیاں بدل کرآج پی ٹی آئی کا ترجمان ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان 30 سال سے پارٹی کے وفادار ساتھی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چودھری عمران خان سے دوسروں پر کیچڑاچھالنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔عائشہ گلالئی کامعاملہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کےعمران خان پر الزامات کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے۔عمران خان کو کیا مسلم لیگ ن نے گلالئی کومیسیج کرنےکا مشورہ دیا تھا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ بہتان اور الزام تراشی کی سیاست کی.پی ٹی آئی بہتان تراشی کی سیاست کی وجہ سے آج اس حالت میں ہے.

وزیراطلاعات نے کہا کہ کل تک گلالئی پاکستان تحریک انصاف کی سچی اورباکردار نمایندہ تھیں اور آج جب گلالئی نے عمران خان کا کردار بے نقاب کیا ہے تو پی ٹی آئی ہاتھ دھو کے ان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی عزت کرنانہیں آتی۔

یاد رہے کہ کل پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کے ارد گرد مخصوص ٹولے نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عائشہ گلالئی نے پارٹی چیئر مین عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 2نمبر پٹھان ہیں اور ا ن کی وجہ سے پارٹی میں عزت دار خواتین اور خاندانوں کی عزت محفوظ نہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں