ایم این اے کی نشست قوم کی امانت ہے چھوڑوں گی نہیں: عائشہ گلالئی

ایم این اے کی نشست قوم کی امانت ہے چھوڑوں گی نہیں: عائشہ گلالئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سابق  رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ  میں ایم این اے کی نشست نہیں چھوڑوں گی .میری نشست پاکستانی قوم کی امانت ہے.اگرپی ٹی آئی سے اختلاف ہوگئےہیں توکیا نشست چھوڑدوں؟انہوں نے کہا کہ یہ نشست پی ٹی آئی یا ن لیگ کے خلاف استعمال نہیں کروں گی۔اس نشست کوعوامی مسائل کےحل کے لیےاستعمال کروں گی۔

عائشہ گلالئی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر2013 کےبعد کچھ عرصے تک عمران خان کے میسجزآتے رہے.عمران خان نے جب میسج بھیجا تومیں نےصرف اپنے والد کوبتایا.انہوں نے کہا کہ میرے والد نے کہا دیکھو اگر مزید میسیج آتے ہیں تو پھر ہم  دیکھ لیتے ہیں.عمران خان نے جب 2013 میں میسج بھیجا تومجھے بہت دھچکا لگا.انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری میسج گزشتہ سال جولائی میں آیاتھا .کچھ عرصے سے پارٹی چھوڑنےکا فیصلہ کرچکی تھی.جب سے میسجزملےاپنی سیاسی سرگرمیاں فعال طورپرادا نہیں کیں.انہوں نے کہا کہ امیرمقام کوچاہیے کہ پی ٹی آئی کوہرجانے کا نوٹس بھجوائے.نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج بھی کہتی ہوں نواز شریف کرپٹ آدمی ہے۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھ پرکروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا گیا،کوئی ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔عمران خان دیگرلوگوں کوآگے کردیتے ہیں خود کیوں نہیں بات کرتے؟انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی میری وجہ سے پی ٹی آئی کی خواتین کوآج بولنے کا موقع مل گیا.انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت کی وجہ سے پارٹی جوائن نہیں کی.عمران خان جس زمانے میں کرکٹ کھیلتے تھے میں اس زمانے میں پیدا ہوئی تھی.انہوں نے کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں جب ضرورت موجود ہوئی تو پیش کروں گی۔میرے پاس ایسےثبوت ہیں عمران خان سمیت کوئی اس کی تردید نہیں کرسکتا.

عائشہ گلالئی نے کہا کہ کہاجارہاہےکہ ن لیگ کے کہنے پرالزامات لگارہی ہوں۔لگتا ہے عمران خان پرویزخٹک کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میری بہن کے خلاف مہم شرمناک ہے.میری بہن ماریہ اسپورٹس یونیفارم پہنتی ہیں وہ غیرسیاسی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں