پارٹی چیئرمین پر الزامات ،تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

پارٹی چیئرمین پر الزامات ،تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جانے کے خلاف انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا ہے. نو ٹس تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا کوآرڈنیٹر جاوید بدر کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس کے مطابق کے مطابق عائشہ گلالئی 10 دن کے اندر الزامات کے ثبوت دیں، اگر وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام پر معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جانے کے خلاف انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا ہے نو ٹس تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا کوآرڈنیٹر جاوید بدر کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس کے مطابق کے مطابق عائشہ گلالئی 10 دن کے اندر الزامات کے ثبوت دیں، اگر وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام پر معافی مانگیں نوٹس میں عائشہ گلالئی سے الزامات لگانے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں تین کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس انکے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لارجز پر بھجوا دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں ہے، پی ٹی آئی میں لڑکیوں، عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں اور ان کو نااہل قرار دینا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں