مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 51 ملزمان گرفتار

مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 51 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد  51  ملزمان کو   گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد   کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زونز   کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں42چھاپہ مار کارروائیوں اور 02مقابلوں کے بعد  51  ملزمان کو   گرفتار   کر  لیا۔

گرفتار ملزمان میں01دہشت گرد ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں20، امتناعہ منشیات کے مقدمے میں13ملزمان،  09مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث  08  ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے  21پستول،  01دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں