ترکی نے بری،بحری اورفضائی افواج کے کمانڈرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

ترکی نے بری،بحری اورفضائی افواج کے کمانڈرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

انقرہ: ترکی نے بری،بحری اورفضائی افواج کے کمانڈرز    کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نے  کیا۔ سپریم ملٹری کونسل کی صدارت ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی۔معلوم ہوا کہ تینوں مسلح افواج کے کمانڈرز   کی تبدیلی کے فیصلے کی توثیق ترک صدر طیب اردوان کرینگے۔

ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں بحری، بری اور فضائی افواج کے کمانڈرز  کو   تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہر ماہ منعقد ہونے والے سپریم ملٹری کونسل کے  اجلاس کی صدارت ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی، اب اس فیصلے کی توثیق ترک صدر رجب طیب اردوان کے زیر صدارت اجلاس میں کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں