سندھ پولیس میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کردیا، سہیل انور سیال

سندھ پولیس میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کردیا، سہیل انور سیال

کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سندھ پولیس میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطحی پولیس کارکردگی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ و کراچی سمیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ و سی ٹی ڈی ، اے آئی جی کرائم برانچ سمیت تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز بھی موجود تھے .

سہیل انور سیال نے اس موقع پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالتے ہی جو پہلا حکم دیا تھا اس میں یہ بات واضع تھی کہ پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوام کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے جرائم کو قابو کریں ،وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ آج کے اجلاس کا مقصد کراچی زون کے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی مشاورت سے خراب کارکردگی کے حامل 7 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ایس ایس پیز اپنے تھانوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور عوام کی شکایات کا فوری اور مستقل ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لائیں،سہیل انور خان سیال نے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اپنے بہادر جوانوں کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دی گی اور شہر اورصوبے میں حقیقی امن کا خواب عوام اور پولیس کے باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے ،وزیر داخلہ سندھ نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ تمام ڈی ایس پیز کی پرفارمنس مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اور اصلاحات کے اس عمل کو پوری سندھ پولیس پر لاگو کیا جائے گا۔