او آئی سی کی مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

او آئی سی کی مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی انتظامی کمیٹی نے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے۔

یہ ہنگامی اجلاس ترکی کی اپیل پر گزشتہ رات کو استنبول میں منعقد ہوا تھا، اجلاس کے اختتامی بیان میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی حفاظت کے لئے امت اسلامیہ کے اتحاد پر زور دیا گیا ۔

اجلاس میں تنظیم کے 44 رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔اجلاس نے اسرائیل کی جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں