عمران خان کی حلف برداری میں ضرور جائوں گا، نوجوت سنگھ سدھو

08:43 AM, 2 Aug, 2018

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

 

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ضرور جاؤںگا اور تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

 

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن)کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بلند کردار اور قابل اعتماد آدمی ہیں جبکہ اسپورٹس مین رکاوٹیں توڑ کر راستے بناتے ہیں اور لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو، سنیل گواسکر اور بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں