اقتدار کیلئے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں، سعد رفیق

اقتدار کیلئے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں، سعد رفیق
کیپشن: ڈاکو اور قاتل کا لقب پانے والی ق لیگ اور ایم کیو ایم کو آج عمران خان نے اتحادی بنا لیا ہے، سعد رفیق۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ پہلے ہی کہا تھا کہ اقتدار کے لیے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں۔سعد رفیق نے ق لیگ کے بعد ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان سامنے آنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکو اور قاتل کا لقب پانے والی ق لیگ اور ایم کیو ایم کو آج عمران خان نے اتحادی بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی حکومت کا آغاز ہی ہارس ٹریڈنگ سے ہورہا ہے ،سینیٹرسراج الحق

سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران پروڈکشنز کی حیا سے عاری پیشکش ’نیا پاکستان‘ ایم کیو ایم، ق لیگ، لوٹے، لٹیرے، بکاؤ گھوڑے عمران پروڈکشنز کے ستارے ہیں۔

خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں