اسلم بھوتانی نے پی ٹی آئی کو مرکز میں حمایت کا عندیہ دیدیا

اسلم بھوتانی نے پی ٹی آئی کو مرکز میں حمایت کا عندیہ دیدیا
کیپشن: جہانگیر خان ترین نے اسلم بھوتانی سے رابطہ کیا تھا اور پی ٹی آئی کی حکومت کی تشکیل میں ان کی حمایت طلب کی تھی۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 گوادر ۔ لسبیلہ سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز محمد اسلم بھوتانی سے رابطہ کیا تھا اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی تشکیل میں ان کی حمایت طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار

ان کے علاوہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے بھی دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ اسلم بھوتانی سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔یار محمد رند نے اسلم بھوتانی سے پی ٹی آئی کی کوششوں کی حمایت کی بھی درخواست کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں