حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے، شہباز شریف

حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے، شہباز شریف
کیپشن: آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہو گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن کے بارے میں مکمل آگاہ کیا اور وہ پرُعزم دکھائی دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے اور احتجاج سے متعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ابھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہو گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی میں احتجاج کی حامی ہے اور اے پی سی میں لائحہ عمل پیش کرے گی کہ ملک اس صورتحال میں ہے اس میں سڑکوں پر احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں