عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے تقریب حلف برداری سادگی سے کرنے کی ہدایت

عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے تقریب حلف برداری سادگی سے کرنے کی ہدایت
کیپشن: حلف برداری کی تقریب میں بیرونی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے تقریب حلف برداری سادگی سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب نہایت سادگی سے کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں بیرونی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تقریب حلف برداری مکمل طور پر قومی تقریب ہو گی جس میں کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہیں کیا جائے گا اور عمران خان ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے سامنے حلف اٹھانے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے ڈی چوک یا پریڈ گراونڈ کا مقام زیرغور ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں ان کے چند دوستوں کو بیرون ملک سے مدعو کیا جائے گا اور دوستوں کے علاوہ کسی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں