چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی

 چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چوہدری نثار سے ملنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد سابق وفاقی وزیر کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ذریعے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا گیا تھا کہ وہ عیادت کے لئے پمز ہسپتال حاضر ہونا چاہتے ہیں لیکن میاں نواز شریف نے یہ کہہ کر درخواست کو رد کردیا کہ آپ کی محبتوں اور نیک تمنا?ں کا بہت شکریہ۔چوہدری نثار کی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح جوئی کی کئی کوششیں کی گئی ہیں تاہم انہیں مثبت جواب نہیں مل رہا۔

خیال رہے کہ ا?ج (جمعرات کو) اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف، پرویز رشید،عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، محمد زبیر، خرم دستگیر، سائرہ افضل تارڑ، چودھری تنویر، احسن اقبال، جاوید ہاشمی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما طارق فاطمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔