صاف پانی کمپنی اسکینڈل، وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

صاف پانی کمپنی اسکینڈل، وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار
کیپشن: وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر ڈال دیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے.

ذرائع کے مطابق وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر ڈال دیا اور وسیم اجمل نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبرز نے بھی مداخلت کی۔

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار


خیال رہے گزشتہ روز آشیانہ اقبال سکینڈل میں فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران و عہدیداران کے خلاف انکشافات کئے تھے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہباز شریف پر مزید ملبہ ڈالا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات کے دوران کئے گئے انکشافات سے پتہ چلا کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھے۔ شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہبازشریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں