عام انتخابات کے پرُامن انعقاد پر عالمی برادری نے خیر مقدم کیا، ترجمان دفتر خارجہ

عام انتخابات کے پرُامن انعقاد پر عالمی برادری نے خیر مقدم کیا، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: ممکنہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کا تحریک انصاف ہی بتا سکتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے پرُامن انعقاد پر عالمی برادری نے خیر مقدم کیا ہے۔ یہ جمہوریت کے تسلسل اور اقتدار کی پرُامن منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے اس سے قبل 2 حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 جولائی کو کابل میں ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ممکنہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کا تحریک انصاف ہی بتا سکتی ہے۔ تحریک انصاف کے بیان کے مطابق حلف برداری تقریب میں کوئی غیر ملکی لیڈر شرکت نہیں کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں