خود پروٹوکول نہیں لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان

خود پروٹوکول نہیں لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان
کیپشن: تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاؤس میں قیام پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

مزید پڑھیں: دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب

 واضح رہے کہ تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے 137 نشستیں درکار ہیں جس کے لیے نمبر گیم جاری ہے۔ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 116 نشستیں ہیں جب کہ اس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کی اس وقت 4 نشستیں ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں