پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی مہنگی پڑ گئی

پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی مہنگی پڑ گئی
کیپشن: image by facebook

پشاور:تحریک انصاف کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار شاہ فرمان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی مہنگی پڑ گئی ، حلقہ پی کے 70 پشاور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اے این پی کے امیدوار خوش دل خان نے میدان مار لیا ۔

یہ بھی پڑھیئے:دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب
 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق   خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے اہم امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ان کے حریف خوش دل خان کو 187 ووٹوں سے کامیابی مل گئی  ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

واضح رہے کہ شاہ فرمان نے تحریک انصاف کے ہی ٹکٹ پر پی کے 71 پشاور 6 سے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا جہاں وہ کامیاب قرار پائے تھے , اے این پی کے خوش دل خان عام کو اس نشست پر پی ٹی آئی سے ابتدائی نتائج میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے ریٹرنگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے بی این پی (مینگل) سے مدد مانگ لی
 
 
ریٹرنگ افسر نے اے این پی رہنما کی درخواست منظور کی جس کے بعد حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی , اے این پی کے امیدوار نے 5 ہزار 5 سو 44 ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ ایک سو 87 ووٹوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ فرمان سے آگے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کی جانب سے علاقے میں خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں , واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ شاہ فرمان بھی وزارتِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔