پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹرز کیلئے مشکلات پیدا کر دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹرز کیلئے مشکلات پیدا کر دیں
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا شیڈول تبدیل کر کے فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں ڈال دیے ہیں۔


گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوئی تھی تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے اس برس پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔پی سی بی نے اس مرتبہ چار روزہ کرکٹ اور ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ایک ساتھ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی جلد شروع کرنے سے کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا
   

ذرائع کے مطابق درجنوں فرسٹ کلاس کرکٹرز کے انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کے معاہدے ہیں لیکن فرسٹ کلاس سیزن جلد شروع کرنے سے کھلاڑیوں کے بیرون ملک معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں