پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین متنازع ٹوئیٹ پر ایک بار پھر تنازع کا شکار

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین متنازع ٹوئیٹ پر ایک بار پھر تنازع کا شکار
کیپشن: image by facebook

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہوگئے جی ہاں وہ بھی پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کی متنازع جملے کے ساتھ تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کرنے کی وجہ سے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جوکہ ایک معروف ٹی وی میزبان بھی ہیں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر شائع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی مہنگی پڑ گئی
 
 
تصویر پی پی پی رہنما شیری رحمن کی تھی جس میں وہ اے پی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک مذہبی جماعت کے رہنما بھی موجود ہیں ۔

عامر لیاقت حسین نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اس کا متنازع کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انھوں نے درج کیا کہ ہم تم اے پی سی میں بند ہوں اور چابی کھو جائے ۔

عامر لیاقت حسین کے اس جملے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا کسی نے اس کو درست اقدام جبکہ کسی نے انتہائی متنازع اور غیر اخلاقی حرکت قرار دیا۔

21830cc045b90a1190d24e6237ded910

یہ بھی پڑھیئے:نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلی فون کرنا خوش آئند ہے، پاکستان
 
 
سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین نے اس تصویر کو ٹوئیٹر اکائونٹ سے ڈیلیٹ کر دیا اور وضاحتی ٹوئیٹ بھی کر دی کہ اس ٹوئیٹ کو میں بذات خود ڈیلیٹ کر رہاہوں ۔

اپنے وضاحتی ٹوئیٹ میں انھوں نے تحریر کیا کہ مجھے اس ٹوئیٹ کے کچھ دیر بعد اندازا ہوا کہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے جس پر میں نے بذات خود اس ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔