آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ن لیگ سے لانے کا اعلان

آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ن لیگ سے لانے کا اعلان
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور:آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں نے تحریک انصاف کوٹف ٹائم دینے کے لئے وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیاہے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا، مضبوط اورمربوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار
   

انہوں نے کہا کہ سپیکر کا امیدوار پیپلز پارٹی ، ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے جبکہ وزیر اعظم کا امیدوار مسلم لیگ ن سے ہوگا ۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ اس اتحاد کے ٹی او آر طے کیے جائیں گے اور ان ہی ٹی او آرز کے تحت آگے بڑھا جائے گا۔وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ناموں کا اعلان متعلقہ جماعتیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:خود پروٹوکول نہیں لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان
 
 قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی میں مشاہد حسین سید،سعد رفیق، احسن اقبال، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ ،حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین،مولانا عبدالغفور حیدری، اویس نورانی، لیاقت بلوچ بیرسٹر مسرور، عثمان کاکڑ، رضامحمد رضا، ملک ایوب اور سینیٹر میرکبیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی
   

احسن اقبال نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی گئی۔احسن اقبال نے بتایا کہ ہم خیال جماعتوں نے تمام حل طلب معاملات پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے، طے ہوگیا ہے کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب
   

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں