انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک 12 اگست کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک 12 اگست کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی :تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 12 اگست کو کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

تحریک لبیک نے ساتھ ہی مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنے یا لانگ مارچ کی بھی دھمکی دی۔مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، لیکن اس نے صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ن لیگ سے لانے کا اعلان
   

اگرچہ خادم حسین رضوی کی جماعت کے امیدوار کئی حلقوں بالخصوص کراچی میں دوسرے نمبر پر رہے، لیکن انہوں نے اپنی شکست کو دھاندلی قرار دیا۔قبل ازیں ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہمیں انتخابات میں دھاندلی کرکے ہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خود پروٹوکول نہیں لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان
   

تحریک لبیک پاکستان، جو کہ مذہبی جماعت ’تحریک لبیک یارسول اللہ‘ کا سیاسی ونگ ہے، پہلی بار نومبر 2017 میں اس وقت قومی منظرنامے پر سامنے آئی جب اس نے انتخابی اصلاحات بل 2017 میں ترامیم کے خلاف اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں نے جنم لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں