پی سی بی نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

پی سی بی نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:کیریبئن پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل پاکستانی کرکٹرز کو لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 8اگست سے ہو گا اور اس میں 10 پاکستانی کرکٹرز شرکت کریں گے۔8 اگست سے 16ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 6ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 5 میں پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس وہ واحد ٹیم ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2018 میں ہونے والی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل پاکستانی کھلاڑی
   

پاکستان کے تین بہترین فاسٹ باؤلرز جنید خان، وہاب ریاض اور محمد عرفان بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ شعیب ملک اور سہیل تنویر گیانا ایمازون واریئرز کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے عماد وسیم اور شاہد آفریدی جمیکا تلاوا کے لیے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ شاداب خان ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے رومان رئیس، حسین طلعت اور محمد سمیع کی خدمات سینٹ لوشیا اسٹارز نے حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ
  

خیال رہے کہ ایونٹ کے گزشتہ سیزن میں سہیل تنویر 12 میچوں میں 17وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے تھے اور وہ لیگ میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں