واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ
کیپشن: image by whatsapp

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے مخصوص صارفین سے سروس استعمال کرنے کے عوض پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ نے مخصوص صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کاروباری حضرات سے کیا یعنی جو لوگ اس ایلیکشن کے بزنس ورژن کو خرید و فروخت کے لیے استعمال کریں گے تو انہیں فیس ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے:جی میل پر ای میلز کو شیڈول کرنا جلد ہی ممکن ہوگا
 
 
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق وہ کمپنیاں جو واٹس ایپ کے ذریعے مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز فروخت کرتی ہیں انہیں مذکورہ اشیاء یا کی خریداری سے پہلے0.5 سے لے کر 0.9 سینٹ گارنٹی رقم ادا کرنا ہوگی۔ (سیکیورٹی ڈیپازٹ کے عوض لی جانے والی ایڈوانس رقم کا تعین مذکورہ آرڈر کی اصل قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا)۔

واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے عام صارفین کی کاروباری مدد کرنے کے لیے بھی درخواست دینے کا سسٹم متعارف کروایا جائے گا، جس کے تحت مذکورہ شخص کو گاہگوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صارفین سے ایڈوانس سیکیورٹی کی رقم اس لیے حاصل کی جائے گی تاکہ کوئی بھی صارف دھوکا نہ دے سکے، صارف کو پیغام ہونے والا پیغام تصدیق شدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب
 
 
واٹس ایپ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ گاہگ کے پیغام کی رقم آرڈر کے بعد تاجر کو ادا کرنا ہوگی علاوہ ازیں کمپنی صارفین کو یہ بھی اختیار دے گی کہ کسی بھی نمبر سے آنے والے کاروباری پیغامات کو بلاک کرسکیں گے۔

اس فیچرڈ کو کب متعارف کرایا جائے گا یا پھر آرڈر کے عوض رقم کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی، کمپنی کی جانب سے فی الحال اس ضمن میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔