مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، امریکی صدر

مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، امریکی صدر
کیپشن: عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہو گی، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہو گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان سے تو بات کی ہی ہے اور بھارت کے ساتھ بھی بلا تکلف انداز میں بات کی ہے۔ اگر دونوں ممالک چاہیں کہ کوئی مداخلت کرے یا مدد کرے تو امریکا کر سکتا ہے تاہم مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔