انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے، فیصل قریشی

انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے، فیصل قریشی


اسلام آباد : پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب انسان اپنی غلطیاں معاف کر کے آگے بڑھ سکتا ہے تو دوسروں کی غلطیوں کو معاف کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اصل بڑائی اور کامیابی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے کیونکہ ہر انسان سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے اور اس غلطی کو لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لئے دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں۔