محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: محمد عامر کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔وہاب ریاض اس وقت کینیڈا میں ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

فاسٹ باﺅلر نے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باو?لنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی تھی کہ محمد عامر کے بعد وہاب ریاض،حسن علی و دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔