زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچا لیا ہے، شیخ رشید

زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچا لیا ہے، شیخ رشید
کیپشن: آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچا لیا اور 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے بجائے بلاول کو استعفیٰ دوں گا اور سب کو پتا ہے بلاول کو استعفیٰ کیوں دینا چاہتا ہوں جبکہ میں خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاؤں گا جبکہ پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور کسی پارٹی کیساتھ لڑائی نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ایم ایل ون بنے گا تو ریلوے نظام بہتر ہو جائے گا اور ریلوے میں 18 گھنٹے کام کرتا ہوں تاہم بارشوں کی وجہ سے ٹریک کو نقصان پہنچا اور 4 روز خود ٹریک پر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی وزیر نے اتنے روز ٹریک پر نہیں گزارے اور لاہور میں 2 نئی واشنگ لائنز بنائیں گے۔ ریلوے میں حادثات گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہیں۔ پٹڑی اور سگنل سسٹم پرانا ہے اس سے زیادہ میں نہیں کر سکتا۔