پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کر سکتی ہے: سعید غنی

پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کر سکتی ہے: سعید غنی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آ جائیں تو سندھ فتح نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ جی ڈی اے کے سندھ کے ممبرز بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں، ایک سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے، حکومت افغان مسئلے پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہ لے کرغلطی کررہی ہے۔