دہشتگردوں کا پاک فوج پر ایک اور وار ،شدید فائرنگ کا تبادلہ ، ایک جوان شہید

South Waziristan,Pak Army Operation,ISPR

وزیر ستان :دہشتگردوں کا پاک فوج پر ایک اور حملہ ،دہشتگردوں نے شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غاریوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور جوابی کاروائی کی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے ،نائیک غلام مصطفٰی کی عمر 37 سال اور ان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشتگردوں کے مکمل صفائے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔