پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا پرامن حل کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا پرامن حل کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا پرامن حل کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کیلئے مذاکرات کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔ پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا پرامن حل کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان کی سربراہی میں عرب پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج وزارت خارجہ میں ان سے عرب پارلیمانی وفد کی وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عرب پارلیمنٹ، لیگ آف عرب سٹیٹس کا اہم ادارہ ہے اور پاکستان کی عرب ممالک کے ساتھ گہری وابستگی، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہے۔ پاکستان کے عرب پارلیمان کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، ہمارے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ گہرے دو طرفہ مراسم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بانی رکن ہونے کے ناطے ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کیلئے مذاکرات کو واحد راستہ سمجھتا ہے جبکہ ہماری اقتصادی ترجیحات میں روابط کا فروغ، تعمیر و ترقی میں شراکت داری، معاشی و معاشرتی ارتقاء اور امن و استحکام کیلئے کاوشیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا عرب پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے جبکہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات کی پرزور مذمت کرے۔