ایف اے ٹی ایف کا کونسا ایک نقطہ رہ گیا جس پر عمل نہیں ہوا؟وزیر مملکت کا اہم انکشاف 

FATF,FATF Pakistan,Ali Muhammad Khan,National Assembly

اسلام آباد:وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ایف اے ٹی ایف  کے تمام نقات پر عملد درآمد کر لیا ہے ،اب صرف ایک شرط باقی رہ گئی ہے جس پر بات چیت جاری ہے ۔

قومی اسمبلی میں  اظہار خیال کرتے ہوئے ، علی محمد خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے ناں کی ہے تو  کچھ نہ کچھ قیمت تو ادا کرنا پڑے گی،ایف اے ٹی ایف سے نہ نکلنے کی وجہ تکنیکی کے بجائے سیاسی ہے ،ایف اے ٹی ایف کے تمام نقات پر علمدر آمد کر لیا ہے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پوچھا عوام اور عوامی نمائندوں کو بتائیں کہ ستائیس میں سے کون سا ایک نکتہ رہ گیا جس پر عمل نہیں ہوا ۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ایف اے ٹی ایف سے نہ نکلنے کی وجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے ،حکومت پاکستان نے کم وقت میں بہترین اقدامات کیے اور ایف اے ٹی ایف کے تمام نقات پر عملدرآمدکیا صرف مخصوص افراد کی سزائوں کے حوالے سے فیٹیف کا اعتراض باقی ہے ۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو سزا دینے کے لئے بیرونی ڈکٹیشن نہیں چلے گی،تھوڑا سا صبر کریں پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف سے نکل آئے گا۔