کشمیر پریمیئیر لیگ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئی سی سی

کشمیر پریمیئیر لیگ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئی سی سی
کیپشن: کشمیر پریمیئیر لیگ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئی سی سی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: (ارسلان جاوید) بی سی سی آئی کی ایک کے بعد ایک کوشش ناکام، آئی سی سی نے انڈین بورڈ کو کھری کھری سنا دی کشمیر پریمیئیر لیگ کی منظوری پی سی بی نے دی آئی سی سی کواعتراض نہیں۔ 

بھارتی بورڈ نے کشمیر لیگ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھتے ہوئے پی سی بی پر لیگ کو نامنظور کرنے کا دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر ڈالی۔ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کشمیر لیگ متنازع علاقے میں ہو رہی ہے اور کشمیر ایشو پر پاک بھارت جنگیں ہو چکی ہیں اس لیے لیگ کو نہ منظور کیا جائے جس کے جواب میں آئی سی سی نے کھری کھری سناتے ہوئے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کیا جو آئی سی سی کے علم میں ہے۔

پی سی بی کے منظور شدہ ایونٹ پر آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں۔ لوکل ٹورنامنٹس میں آئی سی سی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں جبکہ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ممبر ممالک کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازات دے رکھی ہے اور لیگ میں ایسے تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کو اجازت ہے جو 5 برس قبل ریٹائر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مونٹی پنیسر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو نا بھیجنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے مجھے بتایا ہے کہ کشمیر لیگ کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا اور کے پی ایل کا حصہ بننے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ بھی نہیں بنایا جائے گا۔

سابق انگلش اسپنر نے کہا کہ بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔