کراچی میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے ؟مراد علی شاہ نے تفصیلات شیئر کر دیں 

کراچی میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے ؟مراد علی شاہ نے تفصیلات شیئر کر دیں 

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 36 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 6057 ہوگئی ہے جبکہ 13107 ٹیسٹ کرانے سے 1847 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مزید 36 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس سے اموات کی تعداد 6057 ہوگئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 13107 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1847 کیسز پائے گئے جو کہ 14 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 5039917 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں 387145 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 86 فیصد یعنی 333102 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 325 مریض بھی شامل ہیں۔ 

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 47986 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 46517 گھروں میں ، 35 آئسولیشن مراکز میں اور 144 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1250 مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جن میں 97 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 1847 نئے کیسز میں سے 1342 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 422 ، ضلع جنوبی 339 ، ضلع کورنگی237 ، ضلع وسطی 206 ، ضلع ملیر 117 اور غربی 21 شامل ہیں۔

حیدرآباد میں 121 ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد 50-50، جامشورو 34 ، نوشہروفیروز 25 ، ٹنڈو الہیار 22 ، مٹیاری 19 ، بدین 17 ، ٹھٹھہ 6، خیرپور ، سانگھڑ اور عمرکوٹ 2-2، شکار پور اور تھرپارکر 1-1 کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔