انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز 23,22,20 اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ 

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ہو رہا ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بھرپور مدد ملے گی۔ 

مصنف کے بارے میں