الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت اور عدلیہ کا امتحان شروع ہوگیا: رانا ثنا 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت اور عدلیہ کا امتحان شروع ہوگیا: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ رولز 2002 اور الیکشن ایکٹ 2017 میں فارن ایڈڈ سیاسی جماعت کا تذکرہ موجود ہے۔ وہ پارٹی جو غیر ملکی شہریوں سے فنڈنگ لیگی وہ فارن فنڈڈ کہلائے گی۔ میں سمجھتا ہوں اب حکومت کا بھی امتحان ہے یہ عدلیہ کا بھی امتحان ہےعدلیہ نے بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل کیا یہاں تو باقاعدہ چوری اور ڈکیتی ہے ۔انشاء اللہ آئندہ دنوں میں آئین و قانون کی روشنی پر عمل ہوگا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے  عمران خان کا پرچہ تو آؤٹ ہو گیا ہے ہم نے عمران خان کیلیے قانون سازی نہیں کی۔1973 کے آئین اور 2002 کے رولز کے تحت فیصلہ سنایا گیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ  نے وزیر قانون کے ساتھ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان بدیانت انسان ہے خائین ہے۔ جہلم کے ڈبو صاحب کہہ رہے تھے غیر ملکی فنڈنگ کا تو ذکر ہی نہیں ہے۔رولز 2002 اور الیکشن ایکٹ 2017 میں فارن ایڈڈ سیاسی جماعت کا تذکرہ موجود ہے۔وہ پارٹی جو غیر ملکی شہریوں سے فنڈنگ لیگی وہ فارن فنڈڈ کہلائے گی۔ہمارے دشمن ممالک سے بھی فنڈز لیے گئے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس فیصلے کی رو سے ثابت ہے پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔ حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ اس جماعت نے خیرات اور دکھی انسانیت کے نام پر دنیا بھر سے پیسے اکٹھے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اب حکومت کا بھی امتحان ہےیہ عدلیہ کا بھی امتحان ہےعدلیہ نے بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہلی کیا۔یہاں تو باقاعدہ چوری اور ڈکیتی ہےانشاء اللہ آئندہ آنے والے دنوں میں آئین و قانون کی روشنی پر عمل ہو گا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق بی میں کہا گیا کہ آمدن کے ذرائع ڈکلیئر کرنے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ آئین وقانون کےمطابق سامنے رکھ دیں ۔ ناصرف اسکروٹنی کے دوران بلکہ عدالتی کارروائی کے دوران بھی جھوٹ بولا گیا۔

عمران خان کا پرچہ تو آؤٹ ہو گیا۔ ہم نے عمران خان کیلیے قانون سازی نہیں کی۔1973 کے آئین اور 2002 کے رولز کے تحت فیصلہ سنایا گیا۔ قانون کی منشا یہ ہے کہ یا تو آپ خود نکل جائیں اور قوم کے سامنے اعتراف کریں۔وگرنہ قانون اپنا راستہ خود لے گا اگر فارن فنڈڈ سیاسی جماعت ثابت ہو جائے تو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں