ثابت ہوگیا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور ہے: نواز شریف 

ثابت ہوگیا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور ہے: نواز شریف 
سورس: Twitter

لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا  اور سب سے بڑی چوری ثابت ہو گئی ہے۔  عمران خان کو اپنی چوری کا علم تھا اس لیے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا کہہ رہا تھا۔ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔

لندن میں فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد آیا اور سب مکمل  ثبوتوں اور حقائق کیساتھ  آیا ہے۔ یہ  نہیں کہ ہمارے زمانے میں واٹس اپ  کی طرح   جے آئی ٹی بن گئی تھی۔آٹھ سال تک اس  کیس کی تفتیش ہوتی رہی اور  سب کچھ سامنے  آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  قوم کو ایمانداری کا درس دیتا تھا۔آج سے چند دن پہلے کہتا تھا  کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کر لیں تو کیا ہوا۔اسے پتا تھا کہ بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے۔اسے معلوم تھا کہ چوری کی ہوئی ہے اس لیے ایسی باتیں کرتا تھا۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئیگا جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو حساب دینا ہوگا۔عمران خان نے پاکستان کے معاشرے، معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے ملک کو تباہ کردیا۔میں حکومت اور تمام پارٹیوں کو کہتا ہوں کی فیصلے کے بعد جو بھی آئین اور قانون کے تحت اقدام بنتا ہے اس فتنے کے خلاف فوری اٹھائیں۔ 

 سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر ملکی ایجنڈے کو ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سالوں کے بعد آیا اور مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ سامنے آیا ایسے نہیں جیسے ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے فٹا فٹ اپنی جعلی رپورٹ جمع کروا دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح انھوں نے غیر ملکیوں سے پیسہ لیا تو پھر آپ غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کریں گے۔اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی اس بندے نے۔اس رپورٹ کے بعد کوئی شک رہ ہی نہیں گیا کہ یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا جسے یہ شخص نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ ایسی چیز پر مجھے نکال دیا گیا جو سمجھ میں نہ آنے والی ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہوں گا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں جس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

انھوں نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید کو جواب دینا پڑے گا کہ انھوں نے کیسے عمران خان کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کارروائی کی۔
 

مصنف کے بارے میں