الیکشن کمیشن کا فیصلہ ، حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان ، فل کورٹ کا مطالبہ 

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ، حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان ، فل کورٹ کا مطالبہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم کے زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں  الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں مزید کارروائی کے لیے سپریم کورٹ  جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تمام اتحادی سپریم کورٹ سےفل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کریں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس  میں  تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مزید پیش رفت کے لیے دو کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کی سربراہی میں سیاسی جبکہ قانونی کارروائی کے لیے سینٹر اعظم تارڑ کی سربراہی میں قانونی کمیٹی قائم کر دی گئی۔دونوں کمیٹیاں آج دو بجے اتحادیوں کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

 سیاسی کمیٹی میں خورشید شاہ ، نوید قمر ، مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ، اور یاز صادق شامل ہیں۔قانونی کمیٹی میں اعظم تارڑ ، فاروق ایچ نائیک ، رانا ثناء اللہ ،کامران مرتضی شامل ہیں۔

  ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس معاملہ کو مثال بنایاجائے گا۔کمیٹیوں کی رپورٹ کے بعد آج (بدھ) وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے  کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

مصنف کے بارے میں