پاکستانی نیونیوز کی آواز بن گئے , اسلام آباد میں بھی" نیوبحالی کیمپ" لگ گیا

نیو کا پاکستانیو کی آواز بننا پیمرا کو گوارا نہ ہوا نیو سات روز کے لیے بند کرا دیا گیا۔پاکستانی ہم سب نیو ہیں کے نعرے لگاتے ، نیو نیوز کی آواز بن گئے۔ اسلام آباد میں بھی ’نیو بحالی کیمپ‘لگا۔قومی مجلس مشاورت نے نیو بحالی کے حق میں قرارادا منظور کرلی

پاکستانی نیونیوز کی آواز بن گئے , اسلام آباد میں بھی

اسلام آباد: نیو کا پاکستانیو کی آواز بننا پیمرا کو گوارا نہ ہوا  نیو سات روز کے لیے بند کرا دیا گیا۔پاکستانی ہم سب نیو ہیں کے نعرے لگاتے ، نیو نیوز کی آواز بن گئے۔ اسلام آباد میں بھی ’نیو بحالی کیمپ‘لگا۔قومی مجلس مشاورت نے نیو بحالی کے حق میں قرارادا منظور کرلی.

نیو  پاکستانیو  کی آواز بننے کی وجہ سے پیمر ا گردی کا شکار ہوگیا،نیو کو دن بارہ بجے بند کردیاگیا اور حکومتی بوکھلاہٹ کی حد تو یہ تھی کہ پابندی بارہ بجے شروع ہونا تھی مگر نیو نیوز کی نمائندہ عائشہ شعیب کو صبح ساڑھے نو بجے ہی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا. نیو کی بندش کے ساتھ ہی بارہ بجے نیشنل پریس کلب کے باہر آزادی صحافت و نیو بحالی کیمپ شروع کردیا گیا جس میں نیو ورکرز کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں صحافتی،سیاسی،سماجی اور مذہبی لوگ شریک ہوئے،جماعت الدعوتہ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیو بھارت اور بھارت نوازوں کی آنکھ میں کھٹکتا تھا جس کا غصہ نکالا گیا ہے ۔
کیمپ میں پی ایف یو جے کی قیادت افضل بٹ،فاروق فیصل خان،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم ،پاکستان کرائمز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق عثمانی ، معروف  اینکر مطیع اللہ جان، سمیت صحافیوں کی بڑی نے شرکت کی ،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ایک پروگرام میں ہوئی مبینہ غلطی کی سزا پورے چینل کو دینا سراسر ناانصافی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر علی اعوان،ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف چوہدری بھی شریک ہوئے . ایگزیکٹو   ڈائریکٹر  نیو  نیوز  نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ قوانین اور اقدار کی پاسداری نیو نیو ز کا خاصا رہی ہے اب بھی رہے گی مگر پاکستانیو کی آواز بننے سے نہ پہلے رکے ہیں نہ اب رکیں گے ۔اسلام آباد میں اکتیس مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کی قومی مجلس مشاورت میں بھی نیو نیوز کی بندش تقاریر کا موضوع رہی کانفرنس کے اعلامیہ میں نیو نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے بحالی کا مطالبہ کیا گیا ۔